طالبان سے مذکرات کا اگلا دور ملک میں ہونا چاہیے: افغان قومی سلامتی مشیر
کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان کے نیشنل سکیورٹی مشیر حمداللہ محیب کا کہنا ہے کہ افغان، حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کو اگلا دور ملک کے اندر ہونا چاہیے۔ افغان نیشنل سکیورٹی مشیر نے سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں لکھا ہے کہ افغان حکومت ملک کے اندر طالبان کی تجویز کردہ کسی بھی جگہ پر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے اندر مذاکرات ہونے سے افغانستان کی عوام کا امن عمل پر اعتماد بڑھے گا۔