اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے
اسلام آباد(محمد صلاح الدین خان سے )اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے،دو آفسران ڈاکٹر ممتاز احمد کمال اور سید ابو احمد آکف کو گریڈ22(MP-II) سکیل میں ممبر پرائم منسٹر انسپیکشن کمیشن (PMIC) تعینات کردیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ، او ایم جی گروپ کے گریڈ18کے آفسرسیدعرفان حسین شاہ کو تین سال کے لیئے ڈپوٹیشن پر داخلہ ڈویژن کے انڈر سی ڈی اے میں میں سیکشن آفیسر تعینات کردیا گیا ہے۔