• news

پی ڈی ایم ملک وقوم کے مفاد میںنہیں:ہمایوں اختر خان

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملک و قوم کے مفاد میں نہیں بلکہ صرف وزیر اعظم عمران خان کے بغض میں سڑکوں پر ہے ، اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں اپنی واضح شکست کو دیکھتے ہوئے عدم استحکام کی صورتحال پیدا کرناچاہتی ہے لیکن یہ اپنے منفی عزائم میںناکام رہیں گے،حکومت کی جانب سے کورونا کی شدید لہر میںجلسوں کوکچھ وقت کیلئے موخرکرنے کی اپیل کو اپوزیشن اپنی کامیابی سے تعبیر کر رہی ہے جس سے واضح ہوگیا ہے کہ یہ چھوٹی چھوٹی خوشی کیلئے ترس رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک و قوم کے مفاد میں تحریک نہیں چلا رہی بلکہ اس کے پیچھے ان کے ذاتی مقاصد ہیں اس لئے حکومت کو ان سے کوئی خطرہ نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن