• news

الیکشن کمشن نے تمام سیاسی جماعتوں کی اثاثوں کی تفصیلات تیارکرلیں 

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمشن نے تمام سیاسی جماعتوں کی 2019-20اثاثوں کی تفصیلات تیار کر لی ۔ذرائع  الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ  پاکستان کی تمام بڑی جماعتوں نے الیکشن کمشن میں گوشواروں کی تفصیلات جمع کروادی تھیں۔ 33 چھوٹی سیاسی جماعتوں نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ۔ ان 33 چھوٹی سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کا معاملہ الیکشن کمشن کے پاس زیر سماعت ہے۔جب تک الیکشن کمشن فیصلہ نہیں کرتا تب تک سیاسی جماعتوں اثاثوں کی تفصیلات شائع نہیں کی جائیں گی ۔

ای پیپر-دی نیشن