سرکاری کالجز میں شام کی ڈگری کلاسز کی فیسوں میں اضافے کا فیصلہ
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)سرکاری کالجز میں شام کی ڈگری کلاسز کی فیسوں میں اضافے کا فیصلہ ، سمسٹر کی فیس 15 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارشات تیار کرلی گئیں صوبے بھر کے سرکاری کالجوں میں ایوننگ میں ڈگری پروگرام کے لئے پالیسی دستاویز تیار کرلی گئیں جس کے مطابق۔ گریجویشن کی سطح پر ایوننگ ڈگریوں کی فیسوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بی ایس آ نرز اور ایسوسی ایٹ ڈگری ایوننگ پروگرام کے لئے ایک سمسٹر کی فیس 15000 ہزار روپے مقرر ہو گی۔ ایوننگ پروگرام میں پڑھانے والے اساتذہ کو فی کلاس 500 روپے معاوضہ دیا جائے گا۔پی ایچ ڈی اساتذہ کیلئے فی کلاس 800 روپے معاوضہ مقرر ہوگا۔ ایوننگ پروگرام شروع کرنے پر پرنسپل اور وائس پرنسپل کو 25000 روپے ماہانہ الاؤنس ملے گا۔ ایوننگ پروگرام سے سپریڈنٹ کو 10 ہزار، ہیڈ کلرک کو 8 ہزار مقرر ہوگا۔ ڈی پی آ ئی کالجز پنجاب نے فیسوں کی نئی پالیسی دستاویز محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو ارسال کر دی ہے محکمہ کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب سے حتمی منظوری حاصل کرنے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔