تکنیکی خرابی،مال گاڑی کی 8 بوگیاں انجن سے الگ ہوگئیں
رحیم یارخان (کرائم رپورٹر)تکنیکی خرابی ، لاہور سے کراچی جانیوالی مال بردار گاڑی کی 8 بوگیاں انجن سے الگ ہوگئیں ، ڈائون ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت گھنٹوں معطل۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب لاہور سے کراچی جانیوالی مال بردار ٹرین میں تکنیکی خرابی کے باعث 8 بوگیاں انجن سے الگ ہوگئیں ، اور ڈائون ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ۔ اطلاع ملنے پر ریلوے کا عملہ موقع پر پہنچ گیااور مال بردار گاڑی میں پیدا ہوجانیوالی تکنیکی خرابی کو دور کرنے کے بعد الگ ہوجانیوالی بوگیوں کو دوبارہ انجن سے جوڑنے کے بعد مال بردار گاڑی کو منزل مقصو دکی جانب روانہ کردیا گیا جبکہ ڈائون ٹریک پر بھی ٹرینوں کی آمدو رفت کو بحال کردیا گیا ۔