گراؤنڈ میں سامان لانے اہلکاروں پر تشدد کیخلاف پی ایچ حکام کی تھانے میں درخواستیں
لاہور (نامہ نگار) پی ایچ اے حکام نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں سکیورٹی اہلکاروں پر تشدد، کارسرکار میں مداخلت کرنے اور بغیر اجازت سامان و جنریٹر پارک میں لانے والوں کے خلاف مقدمات درج کیلئے تین مختلف درخواستیں تھانہ لاری اڈہ میں جمع کرا دی ہیں۔ درخواستیں پی ایچ اے سکیورٹی سپروائزر سید ذیشان حیدر رفاقت حسین اور محمد یوسف کی جانب سے جمع کروائی گئی ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کے کارکنان جو مینار پاکستان کے جنگلے کے باہر پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ وہاں پر موجود کارکنان نے نعرے بازی شروع کر دی اور مشتعل ہوکر گیٹ کے تالا کو توڑا اور اندر گھس گئے جن کے ہاتھوں میں ڈنڈے سوٹے بھی تھے۔