باجوڑ جلسہ میں پی ٹی آئی وزراء، ارکان اسمبلی کی ایس او پیز کی خلاف ورزی
باجوڑ (نوائے وقت رپورٹ) حکمران جماعت پی ٹی آئی نے باجوڑ میں جلسہ کیا جس میں کرونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ جلسہ میں قومی و صوبائی اسمبلی کے وزراء، ارکمان اسمبلی پی ٹی آئی رہنما اور کارکنوں نے شرکت کی۔ کئی پی ٹی آئی رہنما اور کارکن جلسے میں بغیر ماسک کے شریک ہوئے اور سماجی فاصلے کا بھی خیال نہیں رکھا۔ دوسروں کو نصیحت کرنے والی حکمران جماعت نے خود جلسہ کرا ڈالا۔ انصاف ویلفیئر ونگ کے جلسہ میں صوبائی وزیر انور زیب، اراکین قومی اسمبلی گل ظفر خان، گلزار خان شریک تھے۔