• news

گھریلو جھگڑا‘ہالینڈکے  فٹبالر کوئنسی پرومز گرفتار

لاہور (سپورٹس ڈیسک)ہالینڈ کے انٹرنیشنل فٹ بالر کوئنسی پرومز کو گھریلوجھگڑے کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق فٹبالر نے رواں سال جولائی میں فیملی کے اجتماع کے دوران تکرار پر رشتہ داروں پر حملہ کردیا تھا جس پر وہ زخمی ہوگئے تھے ۔ ایمسٹر ڈیم پولیس نے 28سالہ فٹبالر کو گرفتار کرلیا ہے تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں ۔ ان کو عدالت میں پیش کیا جائیگا جس کے بعد ان کی ضمانت کا امکان ہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن