• news

بھارتی ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی  مچل سٹار ک پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے دستیاب

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارتی بیٹسمینوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی، آسٹریلوی فاسٹ بالر مچل سٹارک آج اپنی ٹیم کودوبارہ جوائن کریں گے۔بائیں ہاتھ کے  فاسٹ بالر بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جمعرات سے شروع ہوگا،مچل سٹارک چارٹرڈ فلائٹ سے سڈنی سے ایڈیلیڈ پہنچیں گے۔واضح رہے کہ مچل سٹارک فیملی میں علالت کے باعث سکواڈ میں شامل نہیں تھے۔

ای پیپر-دی نیشن