وزیر اعلیٰ بلوچستان کی وسیم اکرم، شاہد آفریدی کو کوئٹہ آنے کی دعوت
لاہور(سپورٹس رپورٹر)بلوچستان کے وزیرِاعلیٰ جام کمال خان نے کرکٹ لیجنڈز وسیم اکرم ‘ شاہد آفریدی‘ انضمام الحق اور شعیب اختر کو کوئٹہ آنے کی دعوت دی ہے۔وزیرِاعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ لیجنڈز کے کوئٹہ کے دورے سے یہاں موجود شائقینِ کرکٹ بہت خوش ہوں گے۔ اس طرح ہمیں اپنے ہیروز کی میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل ہو گا۔وزیرِاعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کرکٹ لیجنڈز کو بلوچستان میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کی پیشکش کی تھی۔وسیم اکرم کی جانب سے پیش کش قبول کرنے پر وزیرِاعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے اظہارِ مسرت کیا گیا ہے۔