انگلش پریمیئر لیگ :چیلسی کو ایورٹن کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست
لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی کو ایورٹن کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا، ایورٹن نے چیلسی کو ایک صفر سے مات دی۔ایورٹن کی ٹیم کے جیلفی سگوراسن نے 22 ویں منٹ میں گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی، دوسرے ہاف میں بھی چیلسی گول کرنے میں ناکام رہی اور ایورٹن نے ایک صفر سے میچ اپنے نام کیا۔سپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ اور اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، ریال میڈرڈ نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود اٹلیٹکیو میڈرڈ کو دو صفر سے دھول چٹائی۔جرمن فٹ بال لیگ میں بائرن میونخ کا مقابلہ یونین برلن سے ہوا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔