• news

 نیشنل چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سوئی سدرن گیس‘پی اے ایف کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی اور پی اے ایف کی ٹیموں نے نیشنل چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے نیوی ٹیم کو چار صفر سے زیر کیا۔ایئر فورس نے ایس اے فارمز کو دو ایک سے شکست دی۔آج دو کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے جن میں آرمی کا مقابلہ کے آر ایل سے جبکہ واپڈا کی ٹیم ایس اے گارڈنز کا سامنا کریگی۔ کل ایچ ای سی کا مقابلہ کے پی ٹی سے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی اور ایئرفورس کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔ 

ای پیپر-دی نیشن