وزیراعلیٰ سندھ ایک ہفتے کے نجی دورے پر امریکہ پہنچ گئے
کراچی ( این این آئی) وزیراعلیٰٖ سندھ سید مراد علی شاہ نجی دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ وہ گزشتہ شب اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امریکا روانہ ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ ایک ہفتے سے زائد وقت کے لئے امریکا میں قیام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ امریکا میں مختلف شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔