• news

متروکہ وقف املاک بورڈ کی ذیلی  کمیٹی کا دورگوجرانوالہ آفس

لاہور (خصوصی نامہ نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ کی ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن کی سربراہی میں قائم ان بلڈ(un-billed) کمیٹی ممبران کا گوجرانوالہ آفس کا دورہ دفتر میں موجود سرکاری ریکارڈ کا تفصیلی مشاہدہ کیا گیا جسکے بعد ضلع میں موجود 150ایسی پراپرٹیز اور جائیدادیں سامنے آئیں جنہیں 2005میں غیر قانونی طور پر کچی آبادی ظاہر کر کے انکا ماہانہ بل کرایہ داری بند کر دیا گیا تھا۔ جبکہ ریکارڈ دیکھنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ یہ پراپرٹیز کچی آبادی میں شامل ہی نہ تھیں،بورڈ چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر گوجرانوالہ عمر جاوید اعوان نے ان بلڈ کمیٹی کی مدد سے مذکورہ پراپرٹیز میں سے چالیس اہم پراپرٹیز کو تلاش کر کے ماہانہ کرایہ داری کی بابت بقایا جات کی ریکوری کے لیے اقدامات شرو ع کر دیے ہیں ،بور ڈ ترجمان نے بتایا کہ ضلع پشین اور حیدر آباد میں بھی 2بڑی کمرشل پراپرٹیز کا پتہ لگایا گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن