بھارت نے ساری دنیا کو دھوکہ دیا اقوام متحدہ کارروائی کرے: ثناء ظفر
لاہور (پ ر) انسانی حقوق کیلئے سرگرم رہنما اور معروف فیشن ڈیزائنر ثناء ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی دہشت گردی کے منصوبوں سہولت کاری اور مالی معاونت کے ناقابل تردید ثبوت دے دیئے ہیں۔ یورپی یونین نے بھارت کی پراپیگنڈا مہم کو بے نقاب کر دیا۔ اس رپورٹ سے بھارت کے جنگی جنون اور پاکستان کے خلاف داغدار مہم چلانے کے ہمارے مؤقف کو مزید تقویت ملتی ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اس سارے معاملے کا نوٹس لے۔ بھارت نے عالمی اداروں کو دھوکہ دیا ہے۔ یورپی یونین بھی بھارت کیخلاف کارروائی کرے۔ بھارت اقوام متحدہ سے منسلک 10 سے زائد این جی اوز کو استعمال کرتا رہا ہے۔