محلہ پنج پیر میں گیس‘ بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ سے اہل علاقہ کو دشواری کا سامنا
لاہور (پ ر) محلہ پنج پیر محل میں گھنٹوں بجلی اور گیس بند رہنا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے اہل محلہ کو بڑی مشکلات کا سامنا ہے مکینوں نے اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ اس علاقہ میں بجلی اور پانی بند ہونا معمول بن گیا ہے وزیراعلیٰ اور متعلقہ متعلقہ محکموں کے افسران صورتحال بہتر کرنے کیلئے احکامات صادر کریں تاکہ اہل علاقہ سکھ کا سانس لے سکیں۔