دینی تقاضوں کے مطابق عمل کریں نتیجہ اﷲ پر چھوڑ دیں: مولانا فضل الرحمنٰ بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث فردوس پارک سنت نگر کے خطیب مولانا فضل الرحمنٰ بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اندر جھانک کر دیکھیں کہ ہم اجتماعی اور انفرادی طور پر ایمان اور دین کے کیا کیا تقاضے پورے کر رہے ہیں اور دین کے کتنے حصے پر عمل پیرا ہیں۔ پورے دین پر چلنا واقعی مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں کیونکہ دنیا اور آخرت میں صرف یہی کام آئے گا اور اسی میں ہماری فلاح ہے۔ آج ہم جن مسائل اور مصائب سے دوچار ہیں وہ ہمارے اپنے ہی اعمال کا نتیجہ ہے جب تک دین پر کاربند رہے دنیا پر حکومت کی۔ قرآن و سنت ہمارے دین کی اساس ہے۔ برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے کے لئے قرآن و سنت پر چلنا اور عمل کرنا ہمارے لئے بہت ضروری ہے۔