بوکوحرام کا نائیجیریا کے سکول پر حملہ‘ 400 طلباء لاپتہ‘ اغواء کا خدشہ
ابوجا (نیٹ نیوز) نائیجریا میں بوکوحرام کے شدت پسندوں کے سکول پر حملے کے بعد 400 سے زائد طالب علم لاپتہ ہو گئے ہیں جن کے اغوا ہونے کا خدشہ ہے۔ شمال مغربی صوبے کتشینا میں واقع سکول پر ایک بڑے گروہ نے دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں کے پاس خود کار اسلحہ تھا۔ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس‘ فوج اور نائیجیریا فضائیہ سکول حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور لاپتہ یا اغواء ہونے والے طالب علموں کے بارے میں معلومات جمع کی جا رہی ہے۔ خبر رساں اداروں سے بات کرتے ہوئے بعض افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے حملہ آوروں کو اپنے ساتھ کچھ بچوں کو لے جاتے ہوئے دیکھا ہے۔