حکمران مسئلہ کشمیر سلجھانے کی بجائے مزید الجھا رہے ہیں: عبدالغفار روپڑی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی حافظ عبدالوہاب روپڑی پروفیسر عبدالمجید حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی اور مولانا شکیل الرحمان ناصر سمیت دیگر نے کہا ہے کہ حکمران مسئلہ کشمیر کو سلجھانے کی بجائے مزید الجھا رہے ہیں اور طرح طرح کی تجاویز دے رہے ہیں ہوش کے ناخن لیں کشمیریوں پر ظلم انتہائی تکلیف دہ عمل ہے اس پر عالم اسلام اور پاکستان میں سخت غم اور غصہ ہے مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کرکے بھارت ریاستی دہشتگردی کا مرتکب ہو رہا ہے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو حق خودارایت دیا جائے انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا تقاضا ہے کہ ملک میں فوری طور پر اسلامی نظام کے نفاذ کا اعلان کیا جائے۔