• news

اسلام ہی انسانی حقوق کا علمبردار و محافظ ہے: میاں جمیل

لاہور (پ ر) اسلام ہی حقوق انسانی کا علمبردار و محافظ ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع مسجد ابوہریہؓ  کریم  بلاک اقبال ٹاؤن میں  اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حقوق انسانی دن منانے سے نہیں ملتے‘  بلکہ عمل کرنے سے ہی ممکن ہیں۔ میاں محمد جمیل نے مزید کہا کہ آج سے 1400 سال قبل سیدنا رسول کریمؐ ‘محسن انسانیت نے ہر انسان کے حقوق کا تحفظ فراہم دیا۔ بچہ ہو یا نوجوان‘ بالغ شخص ہو یا بزرگ ہو۔ عورت ہو یا مرد ‘ مالک یا ملازم‘ ہر شخص کے بنیادی حقوق کا تعین کر دیا گیا ہے۔ میاں محمد جمیل نے مزید کہاکہ آج بھی تعلیمات اسلام  اور سیرت مصطفیؐ سے رہنمائی حاصل کر لی جائے تو بنیادی انسانی حقوق کا مکمل تحفظ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن کا واحد ذریعہ بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ہے اور وہ صرف اسلام میں ہی ممکن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن