• news

میو ہسپتال کے بچہ وارڈ میںآتشزدگی،لواحقین کی دوڑیں، آگ پر قابو پالیا

لاہور(نمائندہ خصوصی) میو ہسپتال کے بچہ وارڈ میں آتشزدگی کے باعث لواحقین کی اپنے بچوں کو بچانے کے لیے دوڑیں لگ گئیں ، تاہم ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال کی بچہ وارڈ میں "آکسیجن سپلائی پینل" میں آگ لگ گئی جس کے باعث بچہ وارڈ میں دھواں بھر گیا اس دوران وارڈ میں خوف وہراس پھیل گیا اور موجود لواحقین اپنے بچوں کی جان بچانے کے لیے اپنے بچوں کو اٹھا کر باہر نکل گئے اطلاع ملنے پرریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ ہسپتال کی تیسری منزل پر لگی آگ معمولی نوعیت کی تھی آتشزدگی کے باعث کسی زخمی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن