گجرات پولیس کی نومبر میں کارروائیاں ‘6گینگز سمیت سینکڑوں ملزم گرفتار
لاہور(نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اسی سلسلہ میںگجرات پولیس نے گزشتہ ماہ کڑی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر ضلع میں ڈکیتی اور راہزنی کی 23 وارداتوں میں ملوث 6خطرناک گینگز کے 17مجرمان گرفتار کئے،جن کے قبضہ سے 73لاکھ 6ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد ہواجواصل مالکان کو واپس لوٹا دیا گیا۔دوران آپریشن 155اشتہاری گرفتار کئے، جن میں سے 36کیٹیگری اے جبکہ 119کیٹیگری بی کے اشتہاری مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ 94منشیات فروشوں سے 45کلو گرام چرس، 1کلو گرام ہیروئن اور مختلف برانڈ کی491بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کو حوالات جوڈیشل بھجوایا۔ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں سمیت ناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف 116مقدمات درج کئے۔ ملزمان سے 12کلاشنکوف، 9بندوق، 13 رائفل، 84پسٹل سمیت 1431روند برآمد کئے۔ اندھے قتل کی تین وارداتیں ٹریس کرکے گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔ڈی پی او گجرات عمر سلامت کا کہنا تھا کہ گجرات پولیس کی گذشتہ ماہ کی کارکردگی مثالی رہی ہے ۔