فیروز والہ :ڈکیتی ‘چوری کی 10وارداتیں ‘شہری لاکھوں نقدی ‘زیورات سے محروم
فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈکیتی اور چوری کی 10وارداتوں میں ڈاکوئوں کی لوٹ مار‘ لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ چک نمبر43میں ڈاکوئوں نے شبیر حسین کے گھر داخل ہو کر پونے دو لاکھ روپے کی رقم اور 5لاکھ کے زیورات لوٹ لئے۔ امامیہ کالونی کے قریب ڈاکوئوں نے موبائل کمپنی کے ریکوری آفیسر وقار علی سے سات لاکھ روپے لوٹ لئے۔ رحمت کالونی میں بیوہ خاتون زینب کے گھر سے 4لاکھ کی رقم اور دیگر سامان چوری ہو گیا۔ چوروں نے سید حسنین شاہ کے گھر سے ایک لاکھ روپے کی رقم اور دیگر سامان چوری کر لیا۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سوار سے نقدی اور موبائل چھین لیا۔ کالا خطائی روڈ پر چٹا سٹاپ کے قریب ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر متعدد راہگیروںسے نقدی موبائل چھین لئے ۔ زاہد علی، اسلم اور نعیم کی موٹر سائکلیں گھروں کے باہر سے چوری ہو گئیں۔