موچی گیٹ سے لڑکی اغواء پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
لاہور(نمائندہ خصوصی) موچی گیٹ کے علاقے سے نامعلوم ملزمان نے 17 لڑکی کو اغواء کر لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے اغواکاروں اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق موچی گیٹ کے علاقے میں رام کوٹ ملتان روڈ کے رہائشی ذوالفقار کی بیٹی والدہ اور بہنوں کیساتھ شاہ عالم مارکیٹ گئی جہاں سے نامعلوم ملزمان نے (س) کو اغواء کر لیا۔تھانہ موچی گیٹ میں مغویہ کے والد ذوالفقار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔تاہم تاحال مغویہ اور اغوکاروں کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے