نوازشریف نے مریم کو دوران خطاب لاہوری کہنے سے روک دیا‘ لیگی رہنما کی جلسہ گاہ روانگی سے قبل والد سے فون پر بات
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) سابق وزیراعظم نوازشریف نے مریم نواز کو خطاب کے دوران لاہور کے عوام کو لاہوری کہنے سے روک دیا۔ مریم نواز نے خطاب کے دوران جب لاہور کا لفظ استعمال کیا تو اسی وقت نوازشریف کا پیغام آ گیا۔ مریم نواز نے بتایا کہ نوازشریف نے کہا ہے کہ میرے لاہور کا نام عزت سے لو‘ لاہوری نہیں کہنا۔ عزت سے کہو زندہ دلان لاہور۔ جس کے بعد مریم نواز نے زندہ دلان لاہور کا فقرہ استعمال کیا۔ قبل ازیں مریم نواز نے جاتی امراء سے جلسہ گاہ روانگی سے قبل اپنے والد نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔