• news

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس آج طلب مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی و سینٹ کا اجلاس بھی ہوگا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا سربراہی اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہی اجلاس آج دن 8 بجے جاتی امراء میں ہوگا۔ اجلاس میں بلاول بھٹو، مریم نواز، میاں افتخار حسین، آفتاب شیر پائو، محمود اچکزئی، سردار اختر مینگل شریک ہونگے۔ اجلاس میں لاڑکانہ جلسے، لانگ مارچ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔ دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ایم ایل این کے ارکان قومی اسمبلی اور سینٹ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔ مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے۔ سی ای سی، سی ڈبلیو سی کا مشترکہ اجلاس دوپہر 2 بجے کے بجائے 11 بجے ہوگا۔ پی ڈی ایم کے 8 دسمبر کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن