سٹیج پر آنے سے روکنے پر ثمینہ گھرکی غصے میں واپس چلی گئیں، عبدالمالک بلوچ ناراض ہو گئے
لاہور (این این آئی+خصوصی نامہ نگار) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ثمینہ خالد گھرکی کو جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے لئے تعینات کارکنوں نے سٹیج پر جانے سے روک دیا جس پر ثمینہ خالد گھرکی ناراض ہو کر واپس چلی گئیں۔ ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ سٹیج پر بلاول بھٹو زرداری بیٹھے ہیں۔ اسلئے ناراضگی ظاہر نہیں کر سکتی۔ ہماری جماعت پی ڈی ایم اتحاد کا حصہ ہے جس کے باعث کوئی لفظ نہیں بول سکتی۔ جلسہ گاہ میں اس حد تک بدنظمی پھیل گئی جب کارکنوں نے سٹیج پر زبردستی چڑھنے کی کوشش کی۔ مولانا فضل الرحمن کے سکیورٹی گارڈز نے کارکنوں کو دھکے مار کر سیڑھیوں سے نیچے اتارا۔ اس دوران سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے سٹیج جانے سے انکار کیا جس پر رضاکاروں نے معافی مانگی۔