بھارتی آبی جازحیت، بگلیہار ڈیم پر پانی روکنے سے چناب 90فیصدسے زائد خشک ہو گیا
سیالکوٹ (نامہ نگار) سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرکے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے بگلیہار ڈیم پر دریائے چناب کا مکمل پانی روکے رکھا جس کی وجہ سے ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب کے پانی کی آمد برساتی نالوں کی وجہ سے صرف پانچ ہزار چار سو 53کیوسک رہی جس سے دریائے چناب کانوے فیصد سے زائد حصہ خشک ہوگیا۔ دریائے چناب سے نکلنے والی نہر مرالہ راوی لنک مکمل بند ہونے سے خشک ہوگئی اور دوسری نہر اپرچناب کا پانی 30ہزارکیوسک سے کم ہوکر صرف پانچ ہزار174کیوسک رہا اور نہر کا زیادہ تر حصہ بھی خشک ہوگیا جس کی وجہ سے سیالکوٹ، پسرور، نارووال، سمبڑیال، ڈسکہ اور گوجرانوالہ ودیگر اضلاع کی لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی پر کاشت شدہ فصلوںکو کسان و کاشتکار ٹیوب ویلوں کا پانی لگانے پر مجبور رہے۔ ترجمان ایریگیشن کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے مناور توی کے پانچ سو 54کیوسک پانی اور دریائے مناور توی کے ایک ہزار 167کیوسک پانی کے شامل ہونے سے دریائے چناب کے پانی کی مجموعی آمد صرف سات ہزار 174کیوسک رہی۔