• news

متعدد وارداتیں، شہری قیمتی اشیا سے محروم،کاہنہ میں  6لاکھ کی ڈکیتی

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور میںمتعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیئے گئے۔ تفصیلات  کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں مسلح ڈاکو ادریس کے گھرسے6لاکھ 25 ہزارمالیت کی نقدی،زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈیفنس کے علاقے میں مسلح ڈاکو ہمایوں کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر5لاکھ 60ہزار روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے۔ اقبال ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو سعید اور فیملی سے 3لاکھ 15 ہزار کی نقدی و زیورات،  بادامی باغ کے علاقے سے شرجیل اور فیملی سے 2لاکھ20کی نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔  سول لائن سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر عمران سے 75 ہزار،چوہنگ سے جہانگیر سے گن پوائنٹ پر 5 لاکھ 50 ہزار نقدی موبائل فون ، شاہدرہ سے گن پوائنٹ پر آصف سے ایک  لاکھ 20ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔  نامعلوم چور برکی،گلبرگ،نصیر آباد سے گاڑیاں جبکہ شاہدرہ ٹاون،بھاٹی گیٹ،شادمان،لاری اڈہ،شفیق آباد،مصری شاہ اور ہنجروال سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن