مینار پاکستان کے سائے تلے جلسہ میں ’’آر پار ‘‘ کی بات نہ ہوسکی
ٓاسلام آباد (محمد نواز رضا ۔ وقائع نگار خصوصی) پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ کا 13دسمبر2020ء کو مینار پاکستان کے سائے تلے ہونے والا’’ پاور شو‘‘ متاثر کن اور اے بڑا جلسہ تھا لیکن مینار پاکستان کے سائیمیں مناسبجلسہ تھا لیکن کوئی چونکا دینے والا اعلان ہوا نہ ’’آر پار ‘‘ کی بات البتہ جلسہ میں کہا گیا وہ استعفے لے کر اسلام آباد جائیں گے مریم نواز نے جلسہ کے شرکا ء سے اسلام آباد میں بیٹھنے کا حلف لیا ۔ اسلام آباد لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان ہوا اور نہ ہی کوئی سرپرائز دیا البتہ مولانا فضل الرحمنٰ نے لانگ مارچ کی ممکنہ تاریخ میں ہفتہ عشرہ توسیع کر دی ہے اب انہوں نے کہا ہے لانگ مارچ جنوری کے اواخر یا فروری 2021ء کے اوائل میں ہو گا اس طرح اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ بھی مارچ 2021ء تک جا سکتا ہے بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کیا عینی شاہدوں کے مطابق مینار پاکستان کے سائے تلے بہت بڑا جلسہ منعقد ہوا یہ جلسہ مینار پاکستان سے باہر شاہراہوں تک پھیلا ہوا مختصر مدت میں ہنگامی طور پر کئے گئے انتظامات میں کے بوجود پی ڈی ایم بڑاجلسہ کرنے میں کامیاب ہو گیا جلسہ کی سب سے بڑی کامیابی کہ دہشت گردی کے خطرات کے باوجود جلسہ پر امن ماحول میں گیا ۔ ٹھنڈ کے ماحول میں جلسہ ٹھنڈا نہیں تھا پورا جلسہ چارجڈ تھا ۔ لاہور کا جلسہ مسلم لیگ (ن) کا شو تھا جس میں مسلم لیگ (ن) کے جھنڈوں کی تعداد زیادہ تھی لاہور جو پاکستان کا دل ہے جلسہ میں مقامی لوگوں کی اکثریت نے شرکت کی بہر حال حکومتی حلقوں کی جانب سے یہ کہا گیا ہے جلسہ ناکام رہا تحریک انصاف نے بڑا شو کیا اور اس جلسہ کو 15ہزار کا اجتماع قرار دینے کی کوشش کی گئی ۔ سیاسی حلقوں کی جانب سے تمام تر خرابیوں کے بعد جلسہ کی اجازت دینے کے اقدام کو سراہا گیا جلسہ کی اجازت دینے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تصادم کا خطرہ ٹل گیا حکومت نے جلسہ کی اجازت دے کر اپوزیشن کو خیر سگالی کا پیغام دیا جلسہ میں نواز شریف نے بھی خطاب کیا لیکن ان کی تقریر کسی ٹیلی ویژن نے نہیں دکھائی ۔