• news

پاکستان کی کرونا ویکسین فنڈنگ کیلئے ورلڈ بنک کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت

 اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+سٹاف رپورٹر) پاکستان نے کرونا ویکسین فنڈنگ سے متعلق ورلڈ بنک کی قرض کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔  تاہم  عالمی بنک نے پاکستان کے لیے قرض کی فراہمی پر رضامندی ظاہر کردی، ورلڈ بنک نے پاکستان کو ویکسین فنڈنگ کے لئے نئے قرض کی پیشکش کی جسے پاکستان نے قبول کرنے سے معذرت کرلی۔ پاکستان نے ورلڈ بنک سے ماضی کے قرض کے ازسر نو استعمال کی اجازت مانگی جس کے بعد ورلڈ بنک نے ماضی کے قرض کے نئے استعمال کی اجازت دے دی۔ ورلڈ بنک نے پاکستان کو پی آر پی کے لیے 155ملین ڈالر قرض دیا تھا، پاکستان کے پاس پی آر ای پی کے 153 ملین ڈالر محفوظ ہیں۔ وزارت صحت نے پلاننگ کمیشن میں جمع پی سی ون واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت صحت نے پلاننگ کمیشن میں 138ملین ڈالرکا پی سی ون جمع کرایا تھا اور ویکسین کی فنڈنگ کیلئے ورلڈ بنک سے رابطہ کیا تھا۔ پاکستان کوکرونا ویکسین کی بکنگ میں تاحال کامیاب نہیں ملی، پاکستان ورلڈ بنک کی یقین دہانی کے بعد ویکسین بکنگ کے لئے اقدامات تیز کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن