• news

لاہور کی ہائی رسک 87 یونین کونسلز میں پولیو مہم کا آغاز  

لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور میں باقاعدہ طور پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازکردیا گیا۔ پولیو مہم کا آغاز ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے سمن آباد ہسپتال میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی ٹیکے لگوا کرکیا۔ اس بار پولیو کی میڈیسن انجکشن کے ذریعے بچوں کو دی جائے گی۔ کریٹیکل 87 یونین کونسلز میں پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ تقریباً 06 لاکھ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن