• news

مراد علی شاہ نے بھی استعفیٰ جمع کرا دیا‘ ایم پی اے علی نواز مہر کا انکار

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تحریری استعفیٰ پارٹی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا۔ پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے استعفوں کے فیصلے کے بعد ارکان کی جانب سے پارٹی قائدین کو استعفے جمع کرائے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گزشتہ روز امریکا روانگی سے قبل استعفیٰ جمع کروایا۔ اب تک پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی کے ساٹھ ارکان استعفے جمع کرا چکے ہیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی نواز مہر نے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ وہ سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 21 گھوٹکی سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی نواز مہر پیپلزپارٹی قیادت سے آج کل نالاں ہیں۔ گھوٹکی ضمنی الیکشن میں انہوں نے پیپلزپارٹی امیدوار کی مخالفت کی تھی۔ علی نواز مہر نے اگر استعفی دیا تو انہیں خدشہ ہے کہ ان کا استعفیٰ منظور نہ کر لیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن