• news

کویت میں نئی حکومت تشکیل  امیر شیخ نواف کی وزرا کو ایمانداری  سے کام کرنے کی ہدایت

کویت سٹی (شِنہوا) کویت میں وزیراعظم شیخ صباح خالد الحمد الصباح کی سربراہی میں نئی حکومت تشکیل دے دی گئی۔ امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے نئی حکومت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت پارلیمنٹ کے تعاون کے ساتھ مستعدی اور ایمانداری سے کام کرتے ہوئے غیر معمولی کوششوں کے متقاضی چیلنجز اور ایک جیسی اہمیت کے حامل امور کے نئے مرحلے میں عہدہ برا ہوگی۔ امیر نے عوامی خدمات کو بڑھانے اور بنیادی مسائل سے نمٹنے کے لئے اداروں کے درمیان یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے افعال دیکھنے کو ملیں گے جن سے مطلوبہ قومی اہداف حاصل کئے جا سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن