خام تیل مہنگا، پٹرول 3، ڈیزل کی قیمت میں 2روپے لٹر اضافے کا امکان
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں3 روپے فی لیٹرتک اضافے کا امکان ہے۔ یکم دسمبر سے اب تک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد تک بڑھ چکی ہیں۔ ذرائع کے اعداد و شمار کے مطابق اس طرح عالمی منڈی کے لحاظ سے اب تک پٹرول6 روپے 88 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ 5 روپے 24 پیسے تک مہنگا ہوچکا ہے۔ ماہرین کے مطابق حکومت عوام کو ریلیف دینے کے خاطر پٹرولیم لیوی میں کمی کر کے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں2 روپے تک کا اضافہ کر سکتی ہے۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان آج کرے گی جبکہ اس فیصلے کا اطلاق کل سے ہوگا۔