• news

امریکی سپریم کورٹ نے 3 مسلمانوں کو فیڈرل ایجنٹس کیخلاف مقدمہ کرانے کے حق میں فیصلہ دیدیا 

واشنگٹن (نوائے  وقت رپورٹ) امریکی سپریم کورٹ نے تین مسلمان امریکی شہریوں کو فیڈرل ایجنٹس پر مقدمہ دائر کرنے کا حق دینے کا فیصلہ دیدیا۔ انسداد دہشت گردی تحقیقات میں عدم تعاون پر انہیں نو فلائی لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا۔ امریکی سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ان تین مسلم شہریوں کی طرف سے فیڈرل ایجنٹس پر مقدمہ کیا جا سکتا ہے۔ تین مسلم امریکی شہریوں نے الزام لگایا کہ ہم پر ساتھی مسلمانوں کی مخبری کرنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔ انکار کرنے پر ایف بی آئی ایجنٹس نے ہمیں نو فلائی لسٹ پر ڈال دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن