جدہ: سنگاپور کے ٹینکر پر دہشتگرد حملہ: سعودی عرب کیساتھ کھڑے ہیں ، پاکستان کی مذمت
ریاض،اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر) سعودی شہر جدہ کی آرامکو بندہ گاہ پر سنگا پور کے بحری آئل ٹینکر کو دہشتگردانہ حملے میں نشانہ بنایا گیا جس کے بعد آگ لگ گئی۔ پاکستان نے مذمت کی ہے ،سنگا پور شیلنگ کمپنی نے الزام لگایا ہے کہ بحیرہ احمر میں آئل ٹینکر پر بیرونی حملہ کیا گیا۔ جہاز کو موجود عملے کے 22 افراد دھماکے اور آگ سے محفوط رہے۔ آئل ٹینکر پر لگنے والی آگ کو کئی گھنٹے بعد بجھا دیا گیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی نے وزارت توانائی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا بحری جہاز کو سوموار کی صبح بارودی کھلوناکشتی سے نشانہ بنایا گیا،یہ جدہ بندرگاہ پر ایندھن بھرنے کے لئے لنگر انداز ہو رہا تھا،آگ بجھانے والے عملہ اور تحفظ کے یونٹوں نے صورتحال پر قابو پا لیا،ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا پاکستان مکمل سعودی عرب کیساتھ کھڑا ہے۔ ایسے حملے خطے کے امن اور سکیورٹی کے لئے خطرہ ہیں، ڈرائیڈ گلوبل نامی ایک بحری انٹیلی جنس فرم نے اپنی ویب سائٹ پر واقعہ کی اطلاع دی۔برطانوی شاہی بحریہ کے ماتحت ایک تنظیم برطانیہ میرین ٹریڈ آپریشنز نے علاقے میں جہازوں کو احتیاط سے کام لینے کی درخواست کرتے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں