• news

ترکی نے 2برس بعد اسرائیل میں سفیر تعینات کردیا

انقرہ (نوائے وقت رپورٹ) دو سال کے بعد ترکی نے اسرائیل میں اپنا نیا سفیر تعینات کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردگان کی ترک حکومت نے بائیڈن انتظامیہ سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے اسرائیل  میں سفیر تعینات کیا۔ ترکی نے 2018ء میں غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلایا لیا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق ترکی نے ایسے وقت میں سفیر تعینات کیا جب چار عرب ممالک صہیونی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اس سے قبل ترک صدر اسرائیلی وزیراعظم کو دہشت گرد بھی قرار  چکے ہیں۔ نئے ترک سفیر  40 سالہ افقا اولوتاس فلسطینیوں کے حامی اور ایرانی امور کے ماہر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن