• news

مودی سرکار انتقام میں اندھی، آسام میں مدارس جبراً بند کرنے کی تجویز منظور 

اسلام آباد (عبداللہ شاد) بھارت میں بی جے پی سرکار نے صوبہ آسام میں تمام مدرسوں کو جبراً بند کرنے کی تجویز بھی منظور کر لی۔ اس حوالے سے انڈین پارلیمنٹ کے 28 دسمبر سے شروع ہونیوالے سرمائی اجلاس میں ایک حتمی بل پیش کیا جائے گا اور یوں آسام کے 600 مدرسے مکمل طور پر بند ہو جائینگے۔ بھارتی خفیہ ایجنسیاں پاکستان سوشل میڈیا میں اپنے مخصوص مواد کی پروجیکشن پر تمام تر توانائیاں صرف کر رہی ہیں۔ لیکن ذرائع کے مطابق انہیں اس کام میں پاکستان کے نئے سوشل میڈیا رولز اینڈ ریگولیشنز کی جانب انہیں اس معاملے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں اور اس پر قابو پانے کیلئے را انڈین آئی بی اور وی آئی ایف نئے سرے سے حکمت عملی ترتیب دے رہی ہیں بھارت میں 200 میں پارلیمنٹ پر ہونیوالے حملے کے حوالے سے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا میں تیزی آ گئی۔ تمام بھارتی اخبارات اور ٹی وی چیلنز کسانوں کے احتجاج سے توجہ ہٹانے کیلئے اس واقعہ کے حوالے سے شہ سرخیاں لگا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن