• news

2 شہداء کی نعشیں نا معلوم مقام منتقل، فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور تلاشی آپریشن کے دوران نہتے شہریوں  پر تشد اور قتل کا سلسلہ جاری ہے ۔ بھارتی فوج نے گزشتہ روزضلع پونچھ میں مغل روڈ کے قریب پوشانہ علاقے میں محمدساجد اور بلال نامی نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی آپریشن کے دوران گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔ محمدساجد اور بلال نامی نوجوانوں کی لاشیں نا معلوم مقام پر منتقل کر دی گئی ہیں۔کے پی آئی کے مطابق  بھارتی فوج نئی ایس او پیز کے مطابق شہید نوجوانوں کی لاشیں تدفین کے لیے   لواحقین کیء حوالے نہیں کرتی ۔ بھارتی فوج نے مغل روڑکے ساتھ ساتھ پوشانہ ، ڈوگران اورچھتہ پانی سمیت کئی دیگر علاقوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے ۔پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹروں اور کھوجی کتوں اور ڈرون کیمروںکی مدد سے تلاشی آپریشن جاری ہے۔ ادھر نامعلوم بندوق برداروں نے پیر کی صبح سرینگر کے نٹی پورہ علاقے میں ایک پولیس اہلکار کانسٹیبل منظور احمد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔مذکورہ اہلکار پی ڈی پی رہنما پرویز احمد کی حفاظت پر مامور تھا۔واقعہ کے فورا بعد فورسز ے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ سرینگرجموں شاہراہ پر بٹن سیکٹر کے نزدیک ایک ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ کنڈیکٹر کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔بھارتی وزیر مملکت برائے امورخزانہ انو راگ ٹھاکر کی قیادت میں جھیل ڈل سری نگر میں بی جے پی کی کشتی ریلی میں شامل دو کشتیاں  ڈوب گئیں۔ تاہم کشتیوں میں سوار بی جے پی رہنماوں کو بچالیا گیا ۔ ریلی میں  بی جے پی کے جنرل سیکرٹری ترون چگ اور مرکزی ترجمان شہنواز حسین بھی موجود تھے۔ مطابق گزشتہ روزجھیل ڈل میں بی جے پی ریلی میں شامل کئی کشتیاں ڈوب گئیں تاہم وہاں موجود کشمیری کشتی باشوں نے اپنی جانوں کی پروا نہ کرتے ہوے ڈوبنے والے بی جے پی کارکنوں کو بچایا اور انہیں محفوظ مقامات پر پہنچادیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی رہنما اور کارکن کئی کشتیوں میں سوار ہوکر نعرے بلند کرتے ہوے جارہے تھے اس دوران جب یہ کشتیوں کی ریلی چار چناری کے قریب پہنچ گئی تو اچانک ایک دو کشتیاں ڈوب گئیں ۔ بی جے پی کارکن چیخنے چلانے لگے چنانچہ وہاں موجود کشمیری کشتی بان  فوری طور جائے وار دات پر پہنچ گئے اور اپنی جانوں کی پروا نہ کرتے ہوے پانی میں کود گئے اور ڈوبنے والے بی جے پی کارکنوں کو بچایا ۔تین کیمرہ مین بھی ڈوب گئے تھے ان کو بھی بچایا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمرعبداللہ نے جھیل ڈل میں بی جے پی کی ریلی کی کشتیاں الٹنے پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ سرینگر میں انتخابات کا نام و نشان نہ ہونے کے باوجود بھی بی جے پی کے لیڈران کشتی ریلی نکال کر کیا دکھانا چاہتے تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن