• news

برطانوی مصنف جان لے کیری  انتقال کر گئے

لندن (نیٹ نیوز) جاسوسی سے متعلق سنسنی خیز کہانیوں کے لیے مشہور برطانوی مصنف جان لے کیری وفات پا گئے ہیں۔ کیری کے ایجنٹ کے مطابق وہ 89 سال کی عمر میں شہر کارن وال میں انتقال کر گئے۔ بیسٹ سیلر مصنف جان کیری کا اصل نام ڈیوڈ کارن ویل تھا اور وہ خود خفیہ اداروں میں کام کر چکے تھے۔ جان لے کیری  The Spy نے 1960 کی دہائی میں اپنے سنسنی خیز ناول سے عالمی شہرت حاصل (Who came in from the cold)  کی تھی۔ اس ناول کی کتاب کی 20 ملین سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئیں۔

ای پیپر-دی نیشن