• news

لاکھوں کے متعدد ڈاکے‘ فیروز والا میں مزاحمت پر دکاندار زخمی

لاہور‘ فیروزوالا (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) لاہور میں متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دیئے گئے۔ تفصیلات  کے مطابق ہنجروال کے علاقے میں  ڈاکو رحمان کے گھر سے5 لاکھ 70 ہزار مالیت، قلعہ گجر سنگھ  میں صادق کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر 5لاکھ 10ہزار روپے مالیت، وحدت کالونی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو جاوید اور فیملی سے 3لاکھ 20 ہزار کی مالیت‘ شفیق آباد میں سلمان اور فیملی سے 3لاکھ 50کی نقدی و زیورات و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اچھرہ سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر روف سے1 لاکھ 60 ہزار روپے چھین کر لئے گئے۔ نامعلوم چور مناواں، نصیرآباد، جوہر ٹاؤن، ڈیفنس، لاری اڈہ اور گلبرگ سے 6 گاڑیاں جبکہ سندر، سمن آباد، بادامی باغ، مصری شاہ، وحدت کالونی، غالب مارکیٹ اور راوی روڈ سے 7 موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔ دوسری جانب فیروزوالہ سے نامہ نگار کے مطابق سات وارداتوں میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر دکاندار زخمی کر دیا۔ ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ونڈالہ نہر پر ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سوار رمیض منیر کو روک کر موبائل چھین لیا۔ موٹر وے فیض پور کے قریب ڈاکو نے ڈاکٹر محمد ندیم کو روک کر اس سے نقدی موبائل چھین کر لے گئے۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب بینک سے رقم لے کر جانے خرم شہزاد سے ایک لاکھ روپے چھین کر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے دکاندار ارشد کو لوٹ لیا۔ مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور 1 لاکھ 20 ہزار روپے کی رقم چھین کر لے گئے۔ رحمان گارڈن میں چوروں نے محمد خالد کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوئوں نے موبائل کی دکان میں داخل ہو کر  مالک الیاس کو لوٹ لیا۔ 1لاکھ روپے کی رقم اور موبائل چھین کر لے گئے۔ چوروں نے دو گھروں میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی لوٹ  لی۔ نین سکھ کے قریب ڈاکو کار سوار محمد عابد سے 80 ہزار روپے اور موبائل چھین کر لے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن