فیصل آباد: ڈولفن فورس کے اہلکاروں کانہ رکنے پر موٹر سائیکل سواروںپر تشدد
فیصل آباد(آئی این پی ) ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے موٹر سائیکل نہ روکنے پر شہریوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق ڈولفن فورس کے ہاتھوں شہریوں پر تشدد کا واقعہ فیصل آباد کے علاقے تاج کالونی میں پیش آیا اہلکاروں نے شہریوں کو تھپڑ، گھونسوں اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔