• news

امریکہ ہماری کمپنیوں پر دباؤ ڈالے نہ اقتصادی امور کو سیاست زدہ کرے: چین

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کو اقتصادی اور تجارتی امور کو سیاست زدہ کرنے اور غیر ملکی کاروبار کو دبانے کے لئے قومی سلامتی کے تصورات کو وسیع کرنے کے غلط عمل کو روکنا چاہئے۔ پیر کو ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار امریکی حکومت کے چینی کمپنیوں کے حصص کی خریداری پر پابندی عائد کرنے کے حکم کے بعد ناسدک کی جانب سے گزشتہ ہفتے اس اعلان پر کیا کہ وہ چار چینی کمپنیوں کے حصص کو انڈیکس سے ہٹا دے گی۔ وانگ نے کہا کہ  چین کی سرمایہ مارکیٹ  روز بروز زیادہ سے زیادہ کھلے پن ہو رہی ہے جس سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو چینی کاروباری اداروں کے حصص کے انتخاب اور خریداری میں آسانی ہو رہی ہے۔ وانگ نے کہا کہ چین امریکہ کی طرف سے چینی کمپنیوں کو دبانے کی مخالفت کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن