پنجاب، سندھ میں چینی کی ایکس مل قیمت میں 4 روپے کلو اضافہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب اور سندھ میں چینی کی ایکس مل قیمت میں 4 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔ پنجاب میں چینی کی ایکس مل قیمت 74 روپے فی کلو ہو گئی۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 72 سے بڑھ کر 75 روپے کلو ہو گئی۔