کراچی میں کچرا پھینکنے پر رکشہ سوار شہری گرفتار
کراچی(آئی این پی) شاہراہ نور جہاں پولیس نے دفعہ144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کچرا پھینکنے پر رکشہ سوار شہری کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شہری انتظامیہ کی جانب سے کچرا پھینکنے پر گرفتاری کا انوکھا طریقہ نکالا تھا تاکہ شہریوں میں کچرا کوڑے دان میں ڈالنے کا شعور پیدا کیے جا سکے۔ آگاہی مہم کے سلسلے انتظامیہ نے شہر بھر میں کچرا پھینکنے پر دفعہ144 نافذ کردی تھی۔ نارتھ ناظم آباد میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار نے شہری کو رکشے سے کچرا پھینکتے دیکھا تو موبائل روک دی،کچرا پھینکتے ہوئے شہری کی ویڈیو بھی بنالی۔