جلسہ میں محمود اچکزئی کا لاہوریوں سے متعلق بیان توہین آمیز ہے،فیاض چوہان
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں محمود خان اچکزئی کے لاہوریوں سے متعلق ناپسندیدہ بیان کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ محمود خان اچکزئی، بلوچی گاندھی عبدالصمد خان اچکزئی کا بیٹا ہے جنہوں نے قائداعظم اور تحریک پاکستان کی مخالفت میں کانگریس اور ہندوؤں کا ساتھ دیا اور آج تک نہ پاکستان کو دل سے تسلیم کیا، نہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور نہ جھنڈا لہرایافیاض الحسن چوہان نے کہا آج تک انگریزوں کی غلامی کرنے والا محمود خان اچکزئی این ڈی ایس اور را کا ایجنٹ ہے اور کھل کھلا کر پختونستان کی بات کرتا ہے بیگم صفدر اعوان، محمود خان اچکزئی اور خواجہ سعد رفیق کے لیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے لاہوری اسلام، جمہوریت اور انسانیت کیلئے چلنے والی ہر تحریک کا ہراول دستہ رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیگم صفدر اعوان محمود خان اچکزئی کی جانب سے لاہوریوں سمیت پوری پاکستانی قوم سے معافی مانگیں۔