بھارت: احتجاج کا انوکھا طریقہ، شادی میں مودی مخالف گانوں کی ترویج
نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں مودی سرکار کے بڑھتے مظالم کے خلاف احتجاج کا ایک انوکھا ہی انداز سامنے آیا ہے جہاں شادی بیاہ کی تقریبات میں مودی مخالف گیت گائے جا رہے ہیں۔،پنجاب کلچرل سوسائٹی کے صدر اور گلوکار روندر رنگوال نے کسانوں کے حق میں ایک گانا لکھا ہے جسے اب شادی بیاہ کی تقریبات میں احتجاجا گایا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شادیوں کے موقع پر گانے بجانا اور گانا ایک عام رواج ہے لیکن اب بھارت میں احتجاج کا ایک انوکھا ہی انداز سامنے آیا ہے جہاں شادی بیاہ کی تقریبات میں مودی مخالف گیت گائے جا رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں کسان نئے قانون کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور اب شادی کی تقریبات میں بھی مودی مخالف گانے گائے جا رہے ہیں۔بھارتی ریاست لدھیانا کے پنجاب کلچرل سوسائٹی کے صدر اور گلوکار روندر رنگوال نے کسانوں کے حق میں ایک گانا لکھا ہے جسے اب شادی بیاہ کی تقریبات میں احتجاجا گایا جا رہا ہے۔