جھنگ، قصور 2 خواتین بے آبرو، سرائے مغل میں چچا کی بھتیجی سے درندگی
قصور، سرائے مغل، جھنگ (نامہ نگاران+نمائندہ نوائے وقت) سرائے مغل میں 60 سالہ چچا نے 10سالہ بھتیجی کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جھنگ لڑکی، قصور میں شادی شدہ خاتون کو بے آبرو کر دیا گیا۔ جھنگ سے نامہ نگار کے مطابق اوباش شخص نے جواں سال لڑکی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ موضع گلمالہ کی رہائشی خاتون نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا، ذوالفقار نے زبردستی اس کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سرائے مغل سے نامہ نگار کے مطابق سرائے مغل میں ساٹھ سالہ چچا کی دس سالہ بھتیجی سے درندگی، لوگوں کے آنے پر برہنہ حالت میںبے ہوش چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ نواحی گاؤں کوٹ عظیم الدین کی رہائشی دس سالہ بچی کو اس کا چچا یونس فصل میں گوڈی کرنے کے بہانے لے گیا اور زیادتی کرنے لگا۔ چیخ و پکار پر لوگ آ گئے تو ملزم فرار ہو گیا۔ تھانہ سرائے مغل نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق محلہ امیر کالونی مصطفیٰ آباد میں اوباش نے گھر گھس کر شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ درخواست پر پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف کارروائی ہے۔